1 نومبر، 2022، 1:02 PM

الجزائر کے انقلاب کی سالگرہ پر الجزائری حکومت اور عوام کو ایرانی صدر رئیسی کی مبارکباد

الجزائر کے انقلاب کی سالگرہ پر الجزائری حکومت اور عوام کو ایرانی صدر رئیسی کی مبارکباد

ایران کے صدر نے اپنے الجزائری ہم منصب کے نام ایک پیغام میں الجزائر کے انقلاب کی 68 ویں سالگرہ کی آمد پر انہیں اور اس ملک کے دوست اور برادر عوام کو مبارکباد دی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون کے نام ایک پیغام میں الجزائر کے انقلاب کی 68ویں سالگرہ کی انہیں اور اس ملک کے دوست اور برادر عوام کو مبارکباد پیش کی۔

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان سازگار تعلقات اور تعاون کو دیکھتے ہوئے ایران اور الجزائر تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کی گہرائی اور وسعت کا مشاہدہ کریں گے۔

خیال رہے کہ الجزائر کی جنگ جسے الجزائری انقلاب یا الجزائر کی جنگ آزادی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور بعض اوقات الجزائر میں یکم نومبر کی جنگ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، فرانس اور الجزائر نیشنل لبریشن فرنٹ کے درمیان 1954 سے 1962 تک لڑی گئی جس کے نتیجے میں الجزائر نے فرانس سے آزادی حاصل کی۔

News ID 1912916

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha