7 نومبر، 2022، 4:13 PM

حماس کی جانب سے الجزائر کو خراج تحسین/الجزائر کا فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

حماس کی جانب سے الجزائر کو خراج تحسین/الجزائر کا فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے فلسطینی قومی اتحاد کے معاملے میں الجزائر کے عزم کو سراہا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے الجزائر کے وزیر خارجہ رمضان العمارہ کو حالیہ سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

اسماعیل ہنیہ نے اس سربراہی اجلاس کے انعقاد کے لیے الجزائر کی کوششوں کی بھی تعریف کی جو 3 سال سے تعطل کا شکار تھا۔

انہوں نے اس سربراہی اجلاس کے نتائج، فلسطینی قومی اتحاد کے حصول کے لیے قومی مفاہمت کے حالیہ اعلان اور اس سربراہی اجلاس میں مسئلہ فلسطین پر خصوصی توجہ دینے پر ان کی تعریف کی۔ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے الجزائر کے قومی مفاہمت کے حالیہ اعلان کی پاسداری اور فلسطینی قومی اتحاد کو محقق کرنے کی کوششوں کی کامیابی کے لیے تمام تر سنجیدگی پر زور دیا۔

الجزائر کے وزیر خارجہ نے سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی قوم اور مسئلہ فلسطین کے لیے اپنے ملک کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا۔

News Code 1913036

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha