9 نومبر، 2022، 1:08 PM

مغربی کنارے میں غاصب صہیونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید

مغربی کنارے میں غاصب صہیونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید

فلسطینی ذرائع نے بدھ کی صبح مغربی کنارے میں صہیونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی کی شہادت کی خبر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی ذرائع نے بدھ کی صبح مغربی کنارے میں صہیونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی کی شہادت کی خبر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ بلاطہ کیمپ میں مقیم ایک فلسطینی نوجوان بھی نابلس کے مشرق میں قابض فوج کے حملے کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہوا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ نابلس میں حضرت یوسف علیہ السلام کی قبر کے احاطے میں قابض فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 57 سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے۔

دریں اثنا 2022 کے آغاز سے ہی مقبوضہ مغربی کنارے اور قدس کے مختلف علاقوں میں صہیونی فوج کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں شدت دیکھی گئی ہے۔

News ID 1913066

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha