10 جنوری، 2023، 1:27 PM

غیر ملکی میڈیا میں ایرانی خواتین کے خلاف جو کچھ لکھا جا رہا ہے وہ حقیقت پر مبنی نہیں، پاکستانی وزیر

غیر ملکی میڈیا میں ایرانی خواتین کے خلاف جو کچھ لکھا جا رہا ہے وہ حقیقت پر مبنی نہیں، پاکستانی وزیر

اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے کراچی میں پاکستان کے صوبہ سندھ کی وزیر ترقی نسوں شہلا رضا سے ملاقات کی۔ 

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے کراچی میں پاکستان کے صوبہ سندھ کی وزیر ترقی نسوں شہلا رضا سے ملاقات کی۔ 

ملاقات میں پاکستان کی صوبائی وزیر ترقی نسواں نے کہا کہ ایران کے اپنے دوروں کے دوران میں نے معاشرے کے مختلف شعبوں میں ایرانی خواتین کے کردار کو بہت واضح اور معاشرے میں ان کی موجودگی کو مضبوط دیکھا۔ اس لحاظ سے میں ایرانی خواتین کی تعریف کرتی ہوں۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ ایرانی خواتین کے خلاف غیر ملکی میڈیا میں جو کچھ لکھا گیا ہے وہ حقائق کے مطابق نہیں ہے اور جو لوگ ایران گئے ہیں وہ اس بات کو سمجھتے ہیں۔

News ID 1914109

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha