دورہ امارات؛ پاکستانی وزیراعظم قرضہ واپسی کیلیے مزید مہلت مانگیں گے

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اسی ہفتے متحدہ عرب امارات کے اپنے دورے کے موقع پر خلیجی دوست ملک سے 2 ارب ڈالر کے قرضے میں توسیع (رول اوور) کی درخواست کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ حکومتی ذرائع کے مطابق یہ تجویز ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے لیکن پی ٹی سی ایل کی گزشتہ نجکاری کے 800 ملین ڈالر کے ’’اتصالات‘‘ پر واجب الادا بقایا جات پر طویل تنازع کی وجہ سے پی ٹی سی ایل سمیت مختلف پبلک لسٹڈ سرکاری اداروں کے حصص کی یو اے ای کو فروخت کا معاملہ تعطل کا شکار ہوسکتا ہے۔

اس سے بچنے کے لیے پاکستان اور متحدہ عرب امارات پی ٹی سی ایل کی جائیدادوں کی کمرشلائزیشن کی اجازت دینے کی تجویز پر بھی تبادلہ خیال کر رہے ہیں تاکہ 800 ملین ڈالر میں سے کچھ بقایاجات کا تصفیہ کیا جا سکے۔

News Code 1914117

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha