ایف آئی آر قبول نہیں/جب تک رانا ثنااللہ بیٹھےہیں انصاف نہیں ہوسکتا، شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر کو مسترد کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان پرحملےکی درج ایف آئی آر قابل قبول نہیں، ایف آئی آر متاثرین کی منشا کے مطابق ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پر حملےکےخلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے جب کہ ہماری ساری توجہ ایف آئی آرپر ہے  کیونکہ پٹیشنرکی بات سنے بغیر مقدمہ درج کیاکیا، جب تک رانا ثنااللہ بیٹھےہیں انصاف نہیں ہوسکتا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کا آغازکل وزیر آباد سے ہوگا، آزادی مارچ ہر صورت میں منزل حاصل کرےگا، الیکشن کی تاریخ لے کرہی واپس آئیں گے، اب پوری قوم اب تیاربیٹھی ہے۔

News Code 1913060

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha