پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی مداح کو بھارتی پرچم پر آٹوگراف

پاکستانی قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی مداح آٹوگراف لینے کی خواہش پوری کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی مداح آٹوگراف لینے کی خواہش پوری کردی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی مداح کو بھارتی پرچم پر آٹوگراف دیتے تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر گزشتہ روز قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن کی ہے، جہاں مداح نے شاہین سے بھارتی پرچم پر آٹوگراف پر فرمائش کی جسے فاسٹ بولر نے پورا کردیا۔ دوسری جانب ٹوئٹر صارفین شاہین آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی تصاویر بھارتی فینز کے ساتھ شیئر کررہے ہیں۔

News Code 1913069

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha