مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ملاقات میں ایرانی سفیر نے دونوں ہمسایہ اور برادر مسلم ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط اور وسعت دینے کے لیے سفارت خانے کی سرگرمیوں اور اقدامات کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعلقات کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں وزیرِ خارجہ کو آگاہ کیا۔
اس موقع پر سید عباس عراقچی نے سفارت کاری کے عمل کو آسان بنانے میں پاکستانی حکومت کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ باہمی مفادات کے حصول اور خطے کے امن و استحکام میں مدد کے لیے دونوں ممالک کے حکام کے درمیان مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنا ضروری ہے۔
آپ کا تبصرہ