صدر رئیسی کی قزاقستان میں اپنے آذری ہم منصب سے ملاقات

ایران اور آذربائیجان کے صدور نے جمعرات کے روز قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں CICA کے رکن ممالک کے چھٹے سربراہی اجلاس کی سائڈ لائن پر ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سی آئی سی اے کانفرنس کے رکن ممالک کے سربراہان کا چھٹا اجلاس آج جمعرات کی صبح قزاقستان کے صدر کی صدارت میں ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور دیگر 10 رکن ممالک کے سربراہان کی موجودگی میں شروع ہوا۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے جمعرات کو اس سربراہی اجلاس کی سائڈ لائن پر دو طرفہ ملاقات کی۔
ابھی تک اس ملاقات کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے بھی خصوصی ملاقات کی ہے۔

News Code 1912650

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha