12 اگست، 2022، 6:41 PM

مزید دو فلسطینیوں کی شہادت؛

غزہ پر حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد ۴۸ تک پہنچ گئی/ شہداء میں ١۷ فلسطینی بچے بھی شامل

غزہ پر حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد ۴۸ تک پہنچ گئی/ شہداء میں ١۷ فلسطینی بچے بھی شامل

مزید دو فلسطینیوں کی شہادت سے حالیہ جھڑپوں اور غاصب اسرائیل کی گولہ باری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ۴۸ تک پہنچ گئی۔  

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی علاقوں پر غاصب اسرائیلی طیاروں کی حالیہ تین روزہ گولہ باری میں زخمی ہونے والی لیان الشاعر نامی ایک ١١ سالہ بچی اور ایک دوسرے فلسطینی شہری کی شہادت کے بعد اس جنگ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ۴۸ تک پہنچ چکی ہے۔   
یاد رہے کہ حالیہ تین روز جنگ کے دوران کئے گئے اسرائیلی حملوں میں ۳۰۰ سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

خان یونس کی رہائشی ١١ سالہ بچی لیان الشاعر جو کہ غزہ کے المقاصد اسپتال میں زیر علاج تھی، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئی۔ لیان الشاعر کی شہادت کے بعد ان وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کی تعداد ١۷ ہوگئی ہے۔ لیان کے خاندان کی ایک فرد ہانی الشاعر نے کہا ہے کہ لیان الشاعر صہیونیوں کی جانب سے کئے گئے ایک ایک ناگہانی ڈرون حملے میں شدید زخمی ہوئی تھی اور زیر علاج تھی۔  

درایں اثنا غزہ کے مزید دو بچے ١۴ سالہ نایف العودت اور ۸ سالہ محمد ابوکتیفہ اس وقت انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں زیر علاج ہیں۔

 فلسطینی ذرائع نے جمعرات کے روز خبر دی تھی کہ صہیونی رجیم کی فوجی عدالت نے جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما بسام السعدی کے ریمانڈ میں مزید چھ دن کی توسیع کردی ہے۔ 

یہ خبریں ایسے وقت میں سامنے آرہی ہیں کہ جب فلسطینی قیدیوں کی تنظیم واعد نے اعلان کیا ہے کہ الرملہ کی جیل میں ایک فلسطینی قیدی خلیل عوادہ کی جسمانی حالت بگڑی ہوئی ہے جبکہ صہیونی رجیم ان کے متعلق صحیح معلومات دینے سے گریز کر رہی ہے جس کی وجہ الرملہ کی جیل میں قید فلسطینی قیدیوں کے درمیان وسیع پیمانے پر غم و غصہ پیدا ہورہا ہے۔  

مزید یہ کہ فلسطینی ذرائع نے صہیونی اہکاروں کے ہاتھوں مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں مزید ١۵ فلسطینیوں کے گرفتار ہونے کی خبر دی ہے۔

News ID 1911976

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha