2 جولائی، 2022، 8:54 PM

غاصب اسرائیلی جارحیت بدستور جاری، سو سے زائد فلسطینی زخمی

غاصب اسرائیلی جارحیت بدستور جاری، سو سے زائد فلسطینی زخمی

فلسطینی ہلال احمر نے بیان جاری کیا ہے کہ مغربی کنارے میں فلسطینی عوام اور غاصب صہیونیوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران سو سے زائد فلسطینی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ بعض زخمیوں کی حالت خطرناک بتائی گئی ہے۔

مہر نیوز ایجنسی نے فلسطین الیوم سے نقل کیاہےکہ مقبوضہ علاقوں کے مختلف مقامات پر فلسطینی شہریوں کے خلاف غاصب صہیونی فوج کی ظالمانہ کاروائیوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ صہیونی افواج نے ان کاروائیوں کے دوران مغربی کنارے کے مختلف مقامات پر حملے کئے۔

رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے میں غاصب صہیونی افواج کی وسیع پیمانے پر پرتشدد کاروائیوں کے نتیجے میں صہیونی افواج اور فلسطینی عوام کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ غاصب صہیونی افواج نے فلسطینوں کے خلاف جنگی گولیوں اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔

فلسطینی ہلال احمر نے بیان جاری کیا ہے کہ مغربی کنارے میں فلسطینی عوام اور غاصب صہیونیوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران سو سے زائد فلسطینی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ بعض زخمیوں کی حالت خطرناک بتائی گئی ہے۔

فلسطینی ہلال احمر نے اپنے بیان میں تاکید کی ہے کہ اکثر جھڑپوں کا مرکز قلقیلیہ، بیت دجن اور نابلس جیسے علاقے تھے۔

مزید ایک خبر یہ ہے کہ جمعے کے دن صہیونی حکومت کی جانب سے مسجد الاقصی کے اطراف میں سخت سیکیورٹی اقدامات کے باوجود فلسطین کے محکمہ اوقاف اور دینی امور نے اعلان کیا ہے کہ ۵۵ ہزار سے زائد فلسطینیوں نے مسجد الاقصی میں نماز جمعہ ادا کی۔
 
News Code 1911427

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha