مہر نیوز نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کل نماز جمعہ کے بعد فلسطین کے کرانۂ باختری میں نابلس کے جنوبی علاقے بورین اور قریوت اور شہر کے مشرقی علاقے بیت دجن کے دیہاتوں میں غاصب اسرائیلی ظالم فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق، قریوت کے علاقے میں جھڑپوں کا آغاز اس وقت ہوا جب قابض اسرائیلی فوج نے گاؤں میں صہیونی کمپلیکس کی تعمیر کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے مظلوم فلسطینیوں پر آنسو گیس اور پلاسٹک کی گولیاں چلائیں، اس دوران غاصب صہیونی آباد کاروں نے اس علاقے کے دو چشموں کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔
واضح رہے کہ بیت المقدس کے احاطے میں غاصب صہیونی فوجیوں کی جانب سے سخت سکیورٹی کے باوجود تقریباً 50 ہزار فلسطینیوں نے مسجد الاقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی ہے۔
آپ کا تبصرہ