کشمیرمیں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

بھارت کے زیر انتظام کشمیرمیں بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے مزید تین افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےکشمیرمیڈیا کے مطابق بھارت کے زیر انتظام کشمیرمیں بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے مزید تین افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ میں سیکورٹی آپریشن کے دوران  دو افراد کو ہلاک کردیا۔دونوں افراد کو گھر گھر تلاشی اورمحاصرے کے دوران قتل کیا گیا۔

ادھرپلوامہ میں بھی بھارتی فورسز نے گھرمیں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔ بھارتی فورسز نے آپریشن کے دوران متعدد گھروں کوبھی نقصان پہنچایا۔ کپواڑہ ، پلوامہ اورنواحی علاقوں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے اورمحاصرہ جاری ہے۔ بھارت فورسز نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 7 افراد کو قتل کردیا ہے۔

News Code 1911267

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 11 =