مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے سعد آباد صدارتی محل میں قزاقستان کے صدرقاسم ژامرت توکایف کا سرکاری طور پر استقبال کیا۔ اس تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کئے گئے اور میدان میں موجود دستوں نے سلامی پیش کی۔ قزاقستان کے صدرقاسم ژامرت توکایف ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی سرکاری دعوت پر ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران کے دورے پر ہیں۔ قزاقستان کے صدر اس سفر میں دونوں ممالک کے درمیان چند معاہدوں پر دستخط کریں گے۔ دونوں ممالک کے صدور دو طرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال بھی کریں گے۔قزاقستان کے صدر ایران کے بعض دیگر اعلی حکام کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے سعد آباد صدارتی محل میں قزاقستان کے صدر کا سرکاری طور پر استقبال کیا۔
News ID 1911256
آپ کا تبصرہ