18 جون، 2022، 7:31 AM

فیفا نے ورلڈکپ 2026 کے لیے میزبان شہروں کا اعلان کردیا

فیفا نے ورلڈکپ 2026 کے لیے میزبان شہروں کا اعلان کردیا

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈکپ 2026 کے لیے میزبان شہروں کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈکپ 2026 کے لیے میزبان شہروں کا اعلان کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق فیفا ورلڈکپ 2026 کی میزبانی مشترکہ طور پر امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کے سپرد کی گئی ہے جبکہ تینوں ممالک کے 16 شہروں میں ٹورنامنٹ منعقد کروایا جائے گا۔

فٹبال ورلڈکپ 2026 امریکہ کے 11، میکسیکو کے 3 اور کینیڈا کے 2 شہروں میں ہوں گے جبکہ جن شہروں میں میچز منتعقد ہوں گے انکے نام مندرجہ ذیل ہیں۔

امریکہ، لاس اینجلس، ہیوسٹن، نیویارک/نیو جرسی، میامی، اٹلانٹا، سیٹل، سان فرانسسکو، کانسز سٹی، ڈلاس، فلاڈیلفیا، کانسس سٹی، میکسیکو، میکسیکو سٹی، گواڈالاجارا، مونٹیری، کینیڈا، وینکوور اور ٹورونٹو شامل ہیں۔

ورلڈکپ 2026 میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ ٹورنامنٹ میں موجودہ 32 ٹیموں کے فارمیٹ کے بجائے 48 ٹیمیں شامل ہوں گی، اس کے علاوہ پہلی بار ٹورنامنٹ تین میزبان ممالک میں منعقد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ 1994، میکسیکو 1970 اور 1986 میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کرچکے ہیں۔

News Code 1911241

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha