16 مئی، 2022، 12:22 PM

بھارت میں حکمران جماعت کے رہنما کو مخالف جماعت کے رہنما نے تھپڑ ماردیا

بھارت میں حکمران جماعت کے رہنما کو مخالف جماعت کے رہنما نے تھپڑ ماردیا

بھارت میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ونایک امبیکر کو مخالف جماعت کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ونایک امبیکر کو مخالف جماعت کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا۔

اطلاعات کے مطابق نیشنل کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹ کرنے پر کارکن نے بی جے پی رہنما ونایک امبیکر کو تھپڑ جڑ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق نیشنل کانگریس پارٹی کے کارکنان ویانک کے دفتر میں گھسے اور پوسٹ دکھاتے ہوئے خوب سرزنش کی جس دوران ایک کارکن نے تھپڑ مار دیا۔

اس واقعہ کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، مذکورہ رہنما بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان ہیں۔

News ID 1910865

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha