11 مئی، 2022، 1:21 PM

مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس کورونا کا شکار ہوگئے

مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس کورونا کا شکار ہوگئے

مائیکروسوفٹ کے بانی اوردنیا کے امیرترین افراد کی فہرست میں شامل ارب پتی بل گیٹس کا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مائیکروسوفٹ کے بانی اوردنیا کے امیرترین افراد کی فہرست میں شامل ارب پتی بل گیٹس کا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ بل گیٹس نے ٹوئٹرپرپیغام میں کہا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اوران میں کورونا کی معمولی علامات ظاہرہوئی ہیں۔ماہرین کی ہدایت پرمکمل صحت یاب ہونے تک خود کوقرنطینہ کرلیا ہے۔ بل گیٹس کے صحت کے لئے کام کرنے والے فلاحی ادارے ’بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے جنوری میں کورونا وبا کے خلاف موثراقدامات کے لئے 150 ملین ڈالرز دینے کا اعلان کیا تھا۔

News Code 1910809

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha