امریکہ کا روس کے خلاف پابندیوں پر عمل نہ کرنے پرہندوستان کوانتباہ

امریکہ کی قومی سلامتی کے نائب مشیر دلیپ سنگھ نے نئی دہلی کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے خلاف امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت اور دیگر ممالک کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی قومی سلامتی کے نائب مشیر دلیپ سنگھ نے نئی دہلی کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے خلاف امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت اور دیگر ممالک کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ امریکی قومی سلامتی کے نائب مشیردلیپ سنگھ نے کہا کہ روس کے مرکزی بینک کے ذریعے مقامی کرنسی کا لین دین کرنے اور ادائیگی کے نئے طریقہ کار بنانے والے ملکوں کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ امریکی نائب مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ خواہش مند ہیں کہ اتحادی اور شراکت کار ملک ایسا طریقہ کار نہ بنائیں جو روسی کرنسی روبل کو سہارا دیں۔ ڈالر پر مبنی مالیاتی نظام کو کمزور کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔ اس سلسلے میں رواں ہفتے روس اور بھارت کے بینک حکام کے درمیان بھی ملاقات ہوئی ہے۔ دلیپ سنگھ نے کہا کہ اگر بھارت روس پر اپنا انحصار کم کرتا ہے تو امریکا بھارت کو توانائی اور دفاعی ہارڈویئر کی تیاری میں مدد دینے کیلئے تیار ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی آئل ریفائنریز نے یوکرائن جنگ شروع ہونے کے بعد سے 13 ملین بیرل سے زیادہ روسی تیل خریدا ہے، یہ مقدار گزشتہ سال کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے، بھارت نے گزشتہ سال 16 ملین بیرل روسی تیل خریدا تھا۔

News Code 1910342

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha