ایرانی وزير خارجہ عمان کا دورہ مکمل کرکے قطر پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان عمان کا دورہ مکمل کرکے قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان عمان کا دورہ مکمل کرکے قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے ہیں۔ ایرانی وزير خارجہ نے مسقط میں عمان کے بادشاہ کے معاون اور عمان کے وزير خارجہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی وزير خارجہ نے مسقط میں  یمن کی قومی نجات حکومت کے اعلی مذاکراتکار محمد عبدالسلام کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کی۔ اور عمان میں مقم ایرانی شہریوں کے ایک اجلاس سے بھی خطاب کیا۔۔ ایرانی وزير خارجہ قطر کے حکام کے ساتھ بھی دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گے۔ واضح رہے کہ چار عرب ممالکسعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر کی طرف سے قطر کے محاصرے کے دوران ایران نے قطر کی بڑی مدد کی تھی اور قطری حکومت کو ساقط ہونے سے بچالیا تھا۔ ایران نے ترکی کے ساتھ ملکر سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر کی طرف سے قطر کے محاصرے کو بھی ناکام بنادیا تھا۔

News Code 1909460

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha