مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی اور اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، جس میں دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ اہم علاقائی اور عالمی حالات پر تفصیلی گفتگو اور خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔
گفتگو کے دوران مصری وزیر خارجہ نے ڈیووس اجلاس میں زیر بحث آنے والے امور کا حوالہ دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ کی اجلاس میں عدم شرکت پر افسوس کا اظہار کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ باہمی مشاورت اور رابطوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے تاکہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنایا جاسکے اور علاقائی و عالمی مسائل پر ہم آہنگی کو فروغ دیا جاسکے۔
فریقین نے اس امر پر بھی اتفاق کیا کہ سفارتی کوششوں کے تسلسل کے ذریعے خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے تحفظ میں مؤثر کردار ادا کیا جاسکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ