مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
امریکی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی پیش رفت کے ساتھ ساتھ باہمی معاشی تعاون کو فروغ دینے اور خطے کے امن و استحکام کے لیے قریبی ہم آہنگی جاری رکھنے پر بھی گفتگو کی۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں سفارتی رابطوں اور مشترکہ حکمت عملی کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے، تاکہ سلامتی کے چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جاسکے اور اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنایا جاسکے۔
آپ کا تبصرہ