مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
تفصیلات کے مطابق عراقچی نے دوحہ میں پاکستانی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام علی، مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی اور عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین سے ملاقات کی۔
نشستوں کے دوران رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی صورتحال پر گفتگو کی۔
مسلم وزرائے خارجہ نے فلسطین کے سنگین حالات اور غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور عالمی برادری سے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تاکہ نسل کشی اور جنگی توسیع کو روکا جاسکے۔
ملاقاتوں کے دوران ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق تازہ سفارتی پیش رفت پر بھی بات چیت ہوئی اور اس امر پر زور دیا گیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔
آپ کا تبصرہ