31 اکتوبر، 2025، 7:43 PM

مصر کی ایران اور آئی اے ای اے سے رابطے، جوہری مسئلے کا پرامن حل تلاش کرنے پر زور

مصر کی ایران اور آئی اے ای اے سے رابطے، جوہری مسئلے کا پرامن حل تلاش کرنے پر زور

مصری وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب اور ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ سے الگ الگ گفتگو کی اور خطے میں کشیدگی کم کرنے اور تعاون کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رفائل گروسی سے الگ الگ ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق پیش رفت اور خطے میں امن و استحکام کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مصری ذرائع ابلاغ کے مطابق، ان رابطوں کا مقصد تہران اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون کی بحالی اور خطے میں ایران کے جوہری اقدامات کے باعث پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کرنا تھا۔

وزیر خارجہ عبدالعاطی نے اس بات پر زور دیا کہ تمام متعلقہ فریقین کے درمیان بات چیت کا تسلسل ضروری ہے اور ایران و آئی اے ای اے کے درمیان 9 ستمبر کو قاہرہ میں طے پانے والے معاہدے کے مطابق تعاون کو دوبارہ فعال کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ رابطے صدر عبدالفتاح السیسی کی ہدایات کے تحت کیے گئے، جن کا مقصد مشرق وسطی میں کشیدگی میں کمی اور امن و سکون کو فروغ دینا ہے۔

News ID 1936233

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha