19 اکتوبر، 2025، 8:38 AM

مصری وزیرخارجہ کی عراقچی اور امریکی اعلی عہدیدار سے ٹیلفونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

مصری وزیرخارجہ کی عراقچی اور امریکی اعلی عہدیدار سے ٹیلفونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

مصر کے وزیرخارجہ نے ایرانی ہم منصب اور امریکہ اور عالمی جوہری ایجنسی کے اعلی حکام سے ٹیلفونک رابطہ کیا اور علاقائی کشیدگی میں کمی اور ایران-امریکہ جوہری مذاکرات کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے ایران، امریکہ اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے اعلی حکام سے اہم ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں، جن میں علاقائی سلامتی، استحکام اور کشیدگی میں کمی سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

مصری وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق، وزیر خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی، مشرق وسطی کے امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف اور عالمی جوہری ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی سے الگ الگ بات چیت کی۔

بیان میں کہا گیا کہ رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مسئلے پر جامع معاہدے کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جائے، جو تمام فریقین کے مفادات کا تحفظ کرے اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کو فروغ دے۔

مصری وزارت خارجہ کے مطابق، اعلی حکام نے اس بات پر اتفاق کیا کہ رابطوں اور تجاویز پر نظر رکھنے اور متوقع پیش رفت کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

News ID 1936007

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha