21 اپریل، 2025، 10:56 PM

ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، جوہری مذاکرات اور غزہ پر تبادلہ خیال

ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، جوہری مذاکرات اور غزہ پر تبادلہ خیال

ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران دوطرفہ تعلقات سمیت جوہری مذاکرات اور غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ان کے قطری ہم منصب محمد بن عبدالرحمن الثانی نے آج ایک ٹیلی فونک بات چیت کے دوران دو طرفہ تعلقات اور خطے کے مسائل بالخصوص غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ دوحہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے کامیاب اختتام کا خیر مقدم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان مذاکرات کا بنیادی مقصد ایک منصفانہ اور پائیدار معاہدے کا حصول  ہے جو خطے میں سلامتی، استحکام اور امن کی ضمانت فراہم کر سکتا ہے۔

  عبدالرحمن الثانی نے مزید کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات علاقائی تعاون اور بات چیت کے لیے نئے افق پیدا کر سکتے ہیں۔

ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ جوہری مذاکرات کا دوسرا دور روم میں عمان کی ثالثی میں مکمل ہوا جس سے مذاکرات کے اگلے مراحل کی امید پیدا ہوگئی ہے۔

News ID 1932071

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha