22 اپریل، 2025، 10:46 AM

پاپ فرانسس کے انتقال پر سربراہ حوزہ علمیہ ایران کا تعزیتی پیغام

پاپ فرانسس کے انتقال پر سربراہ حوزہ علمیہ ایران کا تعزیتی پیغام

کیتھولک عیسائی رہنما پاپ فرانسس کے انتقال پر سربراہ حوزہ علمیہ ایران ایت اللہ علی رضا اعرافی نے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سربراہ حوزہ علمیہ ایران آیت اللہ علی رضا اعرافی کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

ویٹیکن کے محترم حکام اور دنیا بھر کی کیتھولک مسیحی برادری کی خدمت میں

السلام علیکم و رحمة الله و برکاته؛

بڑے ہی افسوس اور د رنج کے ساتھ ہمیں کیتھولک کلیسا کے عوامی اور مقبول رہنما، پوپ فرانسس کی وفات کی خبر موصول ہوئی جسے سن کر بہت افسوس ہوا اور دل مغموم ہوگیا۔

ہم اس عظیم سانحۂ پر ویٹیکن کے معزز حکام، مسیحی علماء اور تمام کیتھولک پیروکاروں کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

مرحوم پوپ فرانسس ایک باوقار، مدبر اور اخلاقی اقدار کے علمبردار رہنما تھے، جنہوں نے ادیانِ الٰہی کے مابین گفت‌وگو، عالمی امن کے فروغ اور اقوامِ عالم کے درمیان ہمزیستی کے لیے قابل قدر خدمات انجام دیں۔ اُن کا انسانی و اخلاقی طرزِ فکر، خاص طور پر اسلام اور مسیحیت کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے، روحانی و اخلاقی اقدار کو عام کرنے، عدل و انصاف کی دعوت دینے اور ظلم و ستم کی مخالفت جیسے امور میں نمایاں تھا۔

ہم بارگاہِ خداوندی میں دعاگو ہیں کہ مرحوم کو اپنی رحمت و مغفرت سے نوازے اور کیتھولک مسیحی برادری کو اس صدمے کو برداشت کرنے کا حوصلہ، صبر عطا فرمائے۔

ایک بار پھر اس سانحے پر گہرے رنج و غم کے ساتھ تعزیت پیش کرتے ہیں۔

علی رضا اعرافی

سربراہ حوزہ علمیہ اسلامی جمہوریہ ایران

News ID 1932083

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha