مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ مذاکرات کو عوامی سطح پر لانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔
سوشل میڈیا پر ایک بیان میں عراقچی نے کہا ہے کہ جب انہوں نے بین الاقوامی جوہری پالیسی کانفرنس میں کلیدی خطاب کے لیے آمادگی ظاہر کی تھی، اُس وقت ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے اگلے دور کی تاریخ طے نہیں ہوئی تھی۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران ہرگز عوامی سطح پر مذاکرات نہیں کرے گا۔
عراقچی نے مزید کہا کہ کچھ مخصوص مفادات پرست مذاکرات کاروں کو بدنام کرنے اور امریکی حکومت کو غیر حقیقت پسندانہ مطالبات پر اکسانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ سفارتی عمل کو متاثر کیا جاسکے۔
آپ کا تبصرہ