ایرانی صدر رئیسی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر کا شہید حسن ایرلو کی شہادت پر تعزیتی پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے یمن میں ایرانی سفیر کی شہادت پر اپنےعلیحدہ علیحدہ پیغامات میں تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے یمن میں ایرانی سفیر کی شہادت پر اپنےعلیحدہ علیحدہ پیغامات میں تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔ صدر رئیسی نے اپنے پیغام میں یمن میں ایرانی سفیر کی خدمات کو گرانقدر قراردیتے ہوئے کہا کہ شہید حسن ایر لو اپنے دو شہید بھائیوں اور اپنے ساتھی شیدوں سے ملحق ہوگئے ہیں۔

ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے بھی یمن ميں ایرانی سفیر کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید حسن ایر لو نے اپنی بابرکت عمر کو اسلام اور انقلاب اسلامی کے فروغ اوران کی حفاظت میں بسر کیا۔ محمد باقر قالیباف نے کہا کہ شہید حسن ایرلو کے مجاہدانہ کارنامے آئندہ نسلوں کے لئے مشعل راہ ثابت ہوں گے۔

News Code 1909229

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha