بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ/ پائلٹ زخمی

بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے بھنڈ میں گرکر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ زخمی ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے بھنڈ میں گرکر تباہ ہوگیا، حادثے میں تربیتی طیارے میں سوار پائلٹ زخمی ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق مدھیہ پردیش میں گرنے والا بھارتی فضائیہ کا طیارہ میراج 2000 تھا۔ بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ تربیتی پرواز کے دوران میراج 2000 طیارے میں تکنیکی خرابی ہوئی تھی۔ بھارتی فضائیہ نے واقعہ کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیاہے۔

News Code 1908585

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =