30 اگست، 2021، 7:41 PM

طالبان کی کابل پر امریکی حملوں کی مذمت

طالبان کی کابل پر امریکی حملوں کی مذمت

ترجمان طالبان نے کابل پر امریکی فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو کوئی خطرہ تھا تو اطلاع ہمیں دی جاتی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترجمان طالبان نے کابل پر امریکی فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو کوئی خطرہ تھا تو اطلاع ہمیں دی جاتی۔

ذبیح اللہ نے چینی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کابل حملے میں شہری اموات ہوئیں، دوسرے ممالک میں من مانے حملے کرنا غیر قانونی ہے، انہوں نے کہا کہ امریکا کو کوئی خطرہ تھا تو اطلاع ہمیں دیتے۔

یاد رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گاڑی سے ایئرپورٹ پر راکٹ حملہ کیا گیا اور 6 راکٹ داغے گئے جن میں سے 5 ہوائی اڈے کی جانب گئے اور ایک راکٹ سے گاڑی تباہ ہوئی ہے۔

امریکہ نے کابل ایئرپورٹ پر راکٹ حملے کی تصدیق کی اور امریکی عہدیدار نے بتایا کہ راکٹ میزائل ڈیفنس سسٹم سے روک دیے گئے ہیں۔

News ID 1907989

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha