مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایک طالبان عہدیدار کا کہنا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ کا مکمل کنٹرول سنبھالنے کے لیے امریکیوں کے حتمی اشارے کے منتظر ہیں۔
طالبان عہدیدار نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طالبان اور امریکی فورسز کابل ایئر پورٹ کے کنٹرول کی فوری حوالگی کا ارادہ رکھتے ہیں۔
طالبان عہدیدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ طالبان کی تکنیکی ٹیم اور انجینئرز ایئر پورٹ کا کنٹرول سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔
اس سے قبل مغربی سیکیورٹی عہدے دار کا اس حوالے سے بیان سامنے آیا تھا جس میں اس نے کہا تھا کہ کابل ایئر پورٹ پر امریکی فورسز کا انخلاء حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ