بھارت میں شدید بارشوں کے باعث 24 افراد ہلاک

بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر کے صدر مقام ممبئی میں مسلسل ہونے والی بارش نے تباہی مچادی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر کے صدر مقام ممبئی  میں مسلسل ہونے والی بارش نے تباہی مچادی۔

اطلاعات کے مطابق ممبئی میں تیز بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔ جبکہ کئی گاڑیاں ڈوب گئیں اور کچھ برساتی ریلے میں بہہ گئیں۔ ٹریک پر پانی ہونے کے سبب شہر کے سینٹرل اور ویسٹرن اسٹیشنز سے ٹرین کی آمدورفت معطل کردی گئی۔ شہر کے مختلف مقامات پر شدید بارشوں کے باعث پانی جمع ہوگیا۔ بسوں اور لوکل ٹرین سروس معطل ہوگئیں جب کہ بجلی کا نظام درہم برہم ہونے سے شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔

News Code 1907421

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 5 =