5 جولائی، 2022، 11:15 AM

پنجاب میں 300 یونٹ استعمال کرنے پر بجلی مفت

پنجاب میں 300 یونٹ استعمال کرنے پر بجلی مفت

بھارتی ریاست پنجاب میں 300 یونٹ استعمال کرنے پر بجلی مفت کرنے کا فیصلہ کردیا گیا ہے۔

مہر نیوز ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیاہےکہ بھارتی سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے ریاست پنجاب میں اقتدار میں آنے کے بعد تمام شہریوں کیلئے 300 یونٹ بجلی مفت فراہم کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کر دکھایا۔

وزیر اعلیٰ بھارتی پنجاب بھگونت مان نے کہا کہ لوگوں کو اب 300 یونٹس تک مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔ انہوں یہ بھی اعلان کیا کہ 31 دسمبر 2021 سے پہلے کے تمام بجلی کے بل معاف کر دیے جائیں گے۔چیف منسٹر نے واضح طور پر کہا کہ یہ ریاست کے لوگوں کے لئے ایک بڑی راحت ہے جو اب تک بجلی کے بھاری بلوں کی ادائیگی کے لئے رقم نہیں نکال پارہے تھے۔ اب سے تمام صارفین کو 300 یونٹ بجلی مفت ملے گی جس سے عام آدمی کی پریشانیوں میں کمی آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت شہریوں سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کی پابند ہے۔

News ID 1911454

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha