16 جولائی، 2021، 9:22 AM

یمنی فورسز نے نصر المبین آپریشن میں سعودیہ کے کرائے کے 350 فوجیوں کو ہلاک کردیا

یمنی فورسز نے نصر المبین آپریشن میں سعودیہ کے کرائے کے 350 فوجیوں کو ہلاک کردیا

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے نصر المبین آپریشن کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ نصرالمبین کارروائی کے دوران یمنی فورسز نے 350 سعودی عرب کے مزدور اور کرائے کے فوجیوں کو ہلاک کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے نصر المبین آپریشن کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ نصرالمبین کارروائی کے  دوران یمنی فورسز نے  350 سعودی عرب کے مزدور اور کرائے کے فوجیوں کو ہلاک کردیا۔

انھوں نے کہا کہ یمنی فورسز اور قبائل نے یمن کے صوبہ البیضاء میں دشمن کی جارح فوج کے خلاف نصر المبین آپیرشن کا آغاز کیا اور اس فوجی آپریشن کے دوران صوبہ البیضا کے وسیع علاقہ کو دشمن کے قبضہ سے آزاد کرالیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن میں داعش اور القاعدہ دہشت گردوں  کو بڑے پیمانے پر ہتھیار فراہم کئے جنھیں یمنی فوج اور قبائل نے قبضہ میں لے لیا ہے اور ان ہتھیاروں سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب نے داعش اور القاعدہ کو کیسے پیشرفتہ ہتھیار فراہم کئے تھے۔ یحیی سریع نے کہا کہ الصومعہ اور الزاہر علاقوں کو دشمن سے آزاد کرالیا گيا ہے اور نصر المبین آپریشن میں 350 سعودی کرائے کے فوجی ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب پر یمنی فورسز اور قبائل کی کاری ضربوں کا سلسلہ جاری رہےگا۔

News Code 1907388

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha