مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک 15 سالہ لڑکے کو مگر مچھ نے زندہ نگل لیا۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی پیلی بھیٹ ضلع کا رہائشی 15 سالہ لڑکا بھینس کو نہلانے کے لیے قریبی دریا کھاکھرا لے کر گیا تھا، نو عمر لڑکا دریا میں موجود مگر مچھ کا نشانہ بن گیا۔ ذرائع کے مطابق مگر مچھ 15 سالہ لڑکے کو دانتوں میں دبوچ کر گہرے پانی میں لے گیا، لڑ کے کی آدھی کھائی ہوئی لاش پولیس کو کھاکھرا دریا کے کنارے سے ملی جبکہ نو عمر لڑکے کی شناخت سمر کھیڈا گاؤں کے رہائشی اوم پرکاش کے نام سے ہوئی ہے۔ بھارتی ذرائع کے مطابق ضلع پیلی بھیٹ میں کچھ روز قبل بھی اسی قسم کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں مگر مچھ نے ایک زندہ لڑکا نگل لیا تھا۔
بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک 15 سالہ لڑکے کو مگر مچھ نے زندہ نگل لیا۔
News ID 1907265
آپ کا تبصرہ