اشرف غنی کی جوبائیڈن سے ملاقات

افغانستان کے صدر اشرف غنی امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں اس نے امریکہ کے صدر جوبائیڈن سے ملاقات اور گفتگوکی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں اس نے امریکہ کے صدر جوبائیڈن سے ملاقات اور گفتگوکی۔ افغان صدر کے ہمراہ افغان مصالحتی کمیشن کے چیئرمین عبداللّٰہ عبداللّٰہ بھی ہیں ۔

اس ملاقات میں افغانستان سے امریکی فوجی انخلا اور اس کے بعد کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ دونوں افغان لیڈروں کی امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن سے بھی ملاقات ہوئی۔

افغان صدرنے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔

News Code 1907118

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =