افغانستان نے ٹی 20 سیریز میں زمبابوے کو کلین سوئپ شکست دیدی

ابوظبی میں 3 ٹی20 میچوں کی سیریز کے تیسرے مقابلے میں بھی افغانستان نے زمبابوے کو شکست دیدی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ابوظبی میں 3 ٹی20 میچوں کی سیریز کے تیسرے مقابلے میں بھی افغانستان نے زمبابوے کو شکست دیدی۔ زمبابوے کے خلاف افغانستان کی تینوں میچز میں فتح کی بڑی وجہ اُن کا پہلے بیٹنگ کرنا قرار دیا جاسکتا ہے۔ افغانستان نے پہلے میچ میں حریف ٹیم کو 199رنز کا ہدف دیا تھا اور میچ میں 48 سے فتح  حاصل کی تھی۔

دوسرے میچ میں زمبابوے کو جیت کے لیے 194رنز کا ہدف ملا مگر وہ 148 رنز ڈھیر ہوگئی، یوں افغانستان 45 رنز سے فاتح قرار پایا۔

تیسرے میچ میں افغانستان نے 184رنز کا ہدف مدمقابل ٹیم کے لیے سیٹ کیا تاہم زمبابوے کی ٹیم مقررہ اوورز میں 5 وکٹ پر 136 رنز ہی بناسکی، اس بار افغان ٹیم نے میچ 47 رنز سے جیت لیا۔

News Code 1905746

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =