امریکہ کے سابق صدر مواخذے کی تحریک میں سزا سے بچ گئے

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ مواخذے کی تحریک میں سزا سے بچ گئے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ مواخذے کی تحریک میں سزا سے بچ گئے ۔ امریکی سینیٹ نے سابق صدر کو بری کردیا،57 اراکین نے مجرم قرار دینے کے حق میں اور 43 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ 7 ری پبلکن اراکین نے سزا کے حق میں ووٹ دیئے۔

ڈیموکریٹس کی جانب سے ٹرمپ پر 6 جنوری کو اپنے حامیوں کو پارلیمنٹ حملے پر اکسانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

100 نشستوں پر مشتمل سینیٹ میں اس وقت ڈیموکریٹک اور ری پبلکن پارٹی کے 50-50 ارکان ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے یا انہیں مجرم ثابت کرنے کے لیے ایوان کے دو تہائی ارکان کی حمایت یعنی 67 ووٹوں کی ضرورت تھی۔

News Code 1905263

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =