2 مارچ، 2025، 5:06 PM

ایرانی وزیر اقتصاد و مالیات پارلیمنٹ سے رائے اعتماد حاصل کرنے میں ناکام

ایرانی وزیر اقتصاد و مالیات پارلیمنٹ سے رائے اعتماد حاصل کرنے میں ناکام

ایرانی وزیر اقتصاد و امور خزانہ ہمتی پارلیمنٹ میں رائے اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر اقتصاد و خزانہ پارلیمنٹ سے رائے اعتماد حاصل کرنے میں ناکام ہونے کے بعد اپنے عہدے سے برطرف ہوگئے ہیں۔

مہر نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے رکن جبار کوچکی نژاد نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ نے وزیر اقتصاد و خزانہ عبدالناصر ہمتی کے خلاف عدم اعتماد پیش کرنے کے بعد پارلمینٹ میں دوبارہ ووٹنگ کی گئی۔ وزیر اقتصاد و خزانہ کے حق میں 182 اور مخالفت میں 89 آئے۔

اس سے قبل وزیر برائے اقتصادی امور اور مالیات عبدالناصر ہمتی ملکی کرنسی کی قدر میں کمی کے تناظر میں مواخذے کے لیے پارلیمنٹ میں پیش ہوئے۔

ایرانی آئین کے تحت اراکین اسمبلی جب ضروری سمجھیں وزراء کا مواخذہ کر سکتے ہیں۔ مواخذے کی تحریک اس وقت پیش کی جاسکتی ہے جب اس پر کم از کم دس اراکین کےدستخط ہوں۔

News ID 1930812

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • Syed Munir Hussain Shah PK 01:56 - 2025/03/03
      0 0
      Good decision
    • Syed Munir Hussain Shah PK 01:56 - 2025/03/03
      0 0
      Good decision