ایران کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کی زیادہ سے زیادہ اقتصادی دباؤ کی پالیسیاں ناکام

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ٹرمپ حکومت کے ذلت آمیز خاتمہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کی زیادہ سے زیادہ اقتصادی دباؤ کی پالیسیاں ناکام ہوگئيں اور امریکی صدر کو اسو قت ملکی اور عالمی سطح پر ناکامی اور شکست کا سامنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ٹرمپ حکومت کے ذلت آمیز خاتمہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کی زیادہ سے زیادہ اقتصادی دباؤ کی پالیسیاں ناکام ہوگئي ہیں اور امریکی صدر کو اسو قت ملکی اور عالمی سطح پر ناکامی اور شکست کا سامنا ہے۔

صدر روحانی نے کہا کہ شاہ ایران جیسے  ظالم و جابر ڈکٹیٹر کا ایرانی قوم نے خاتمہ کیا اور آج ہم امریکہ میں ٹرمپ نامی  ایک دوسرے ڈکٹیٹر  کی حکومت  کے ذلت آمیز خاتمہ کو مشاہدہ کررہے ہیں۔امریکہ کے نسل پرست صدر ٹرمپ نے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا تھا اور امریکی عوام نے اسے اپنے ووٹ سےشکست  سے دوچار کردیا۔ صدر روحانی نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے زیادہ سے زیادہ اقتصادی دباؤ کے باوجود ایران کی معیشت ترقی کی سمت گامزن ہے اگر ایران کا بیرون ملک سرمایہ ملک میں واپس آجائے تو امریکی ڈالر کی قیمت گر کر 15 ہزار تومان تک پہنچ جائےگی۔

صدر حسن روحانی نے مختلف شعبوں میں ایران کی معاشی ترقی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ کی زیادہ سے زیادہ معاشی دباؤ ڈالنے کی پالیسی بھی ناکام ہوگئی۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے والی امریکی ٹیم کا آج خاتمہ ہورہا ہے اور ایرانی عوام اور نظام  سربلندی کے ساتھ اپنے اعلی اہداف کی سمت گامزن ہے۔

News Code 1904798

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =