بھارتی اداکارہ کی خودکشی کے معاملے میں شوہرگرفتار

بھارتی اداکارہ چترا کی خودکشی کے معاملے میں ان کے شوہر ہیمنتھ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مہر خبـررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی اداکارہ چترا کی خودکشی کے معاملے میں ان کے شوہر ہیمنتھ کو گرفتار کرلیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاری گذشتہ چند روز کے دوران تحقیق پر سامنے آئی ہے۔  واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی شوبز انڈسٹری کی 28 سالہ اداکارہ و میزبان چترا کمراج نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی۔ ذرائع کے مطابق تامل ٹی وی کی معروف اداکارہ چترا کمراج 9 دسمبر کی صبح اپنے ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں تھیں۔

تاہم حالیہ میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہیں کہ چترا اور ہیمنتھ نے دو ماہ قبل اپنی شادی رجسٹرڈ کروادی تھی جبکہ وہ آئندہ ماہ جنوری میں روایتی انداز میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے تھے۔ 

چترا کے اہلِ خانہ نے ہیمنتھ کے خلاف شادی کے گھناؤنے کھیل کا الزام عائد کیا تھا اور اس کیس میں تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ 

اب پولیس نے چترا کے شوہر ہیمنتھ کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ان کے خلاف خودکشی کے لیے اکسانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

News Code 1904390

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =