دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 80 لاکھ 85 ہزارسے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 80 لاکھ 85 ہزار 762 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک اور موذی وائرس سے ہلاکتیں 10 لاکھ 86 ہزار 55 ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 80 لاکھ 85 ہزار 762 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک اور موذی وائرس سے ہلاکتیں 10 لاکھ 86 ہزار 55 ہو گئی ہیں۔ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 83 لاکھ 70 ہزار 894 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 69 ہزار 147 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 86 لاکھ 28 ہزار 813 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

News Code 1903414

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =