مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 95 لاکھ 93 ہزار 953 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 11 لاکھ 9 ہزار 252 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 88 لاکھ 23 ہزار 534 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 71 ہزار 469 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 96 لاکھ 61 ہزار 167 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
امریکہ میں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 23 ہزار 644 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 82 لاکھ 88 ہزار 278 ہو چکی ہے۔
بھارت میں کورونا سے 1 لاکھ 13 ہزار 32 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 74 لاکھ 32 ہزار 680 ہو گئی۔
برازیل میں یہ وائرس 1 لاکھ 53 ہزار 229 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 52 لاکھ 1 ہزار 570 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 23 ہزار 723 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 69 ہزار 313 ہو چکی ہے۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 33 ہزار 775 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 9 لاکھ 82 ہزار 723 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
ارجنٹینا میں کورونا وائرس 25 ہزار 723 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 9 لاکھ 65 ہزار 609 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 28 ہزار 616 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 9 لاکھ 45 ہزار 354 ہو چکی ہے۔
پیرو میں کورونا کے باعث 33 ہزار 648 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 8 لاکھ 62 ہزار 417 رپورٹ ہوئے ہیں۔
میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 85 ہزار 704 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 8 لاکھ 41 ہزار 661 ہو گئے۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 33 ہزار 303 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 8 لاکھ 34 ہزار 770 رپورٹ ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ