تہران میں بھارتی وزير خارجہ کی ظریف سے ملاقات

بھارتی وزير خارجہ تہران کے دورے پر ہیں جہاں اس نے آج بھارتی وزير خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزير خارجہ سبرامنیم جے شنکر تہران کے دورے پر ہیں جہاں اس نے آج  ایرانی  وزير خارجہ محمد جواد ظریف  سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گيا۔ اس سے قبل ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان خطیب زادہ نے کہاتھا کہ کہ بھارتی وزیر خارجہ  روس میں شانگہائی اجلاس میں شرکت سے قبل تہران کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دونوں وزراء خارجہ کے درمیان اس ملاقات کو اہم قراردیا جارہا ہے۔ گذشتہ ہفتہ ہندوستان کے وزير دفاع راج ناتھ سنگھ بھی تہران میں ایران کے وزیر دفاع سے ملاقات کرچکے ہیں۔

News Code 1902810

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 6 =