پاکستانی فوج کے سربراہ عنقریب سعودی عرب کا دورہ کریں گے

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ 16 اگست کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے جس میں کشمیر اور معاشی امور پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ  جنرل قمرجاوید باجوہ 16 اگست کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے جس میں کشمیر اور معاشی امور پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے اس بات کی تصدیق کی  ہےکہ پاکستنای فوج کے سربراہ  جنرل قمرجاوید باجوہ رواں ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دورہ پہلے سے طے شدہ ہے جس میں بنیادی طور پر فوجی امور پر بات چیت کی جائے گی۔

تین روز قبل سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی جس میں خطے کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ معاشی و دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان م‎سئلہ کشمیرپر خلیج میں اضافہ ہورہا ہے سعودی عرب مسئۂہ کشمیر پر او آئی سی کے وزراء خآرجہ کا اجلاس بلانے سے اجتناب کررہا ہے اور یہ بات علاقائی اور عالمی سطح پر پاکستان کی سبکی کا سبب بن رہی ہیں ۔ پاکستان نے چين سے ایک ارب ڈالر لیکر سعودی عرب کا قرضہ بھی واپس کردیا ہے۔ پاکستانی فوج کے سربراہ کا دورہ سعودی کتنا مؤثر ثابت ہوگا یہ وقت بتائےگا۔  اس سے قبل پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر او آئی سی نے کشمیر پر اجلاس نہ بلایا تو میں وزیراعظم عمران خان سے کہوں گا کہ پاکستان ایسے ممالک کا اجلاس خود بلائے جو کشمیر پر پاکستان کے ساتھ ہیں اور مظلوم کشمیری مسلمانوں کی حمایت کرتے ہیں۔

News Code 1902260

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 5 =