27 جولائی، 2020، 7:05 PM

نریندر مودی 5 اگست کو بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے

نریندر مودی 5 اگست کو بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 5 اگست کو بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 5 اگست کو بابری مسجد کی جگہ  مندر کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ 

 اطلاعات کے مطابق بھارتی وزیراعظم  نریندرمودی ایودھیہ میں بابری مسجد کی متنازع زمین کی جگہ پر 161 فٹ بلند مندر کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے جس کے لیے 5 اگست کی تاریخ رکھی گئی ہے، اسی تاریخ کو گزشتہ برس مودی سرکار نے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرکے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی اور کشمیرکو دو یونین ٹریٹری میں تبدیل کردیا تھا۔

 واضح  رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے گزشتہ برس 9 نومبر کو 2019 کو بابری مسجد کی متنازع زمین پر رام مندر تعمیر کرنے اور مسلمانوں کو مسجد کی تعمیر کے لیے متبادل جگہ فراہم کرنے کا حکم دیا تھا جس پر مسلم رہنما اسد اویسی نے کہا تھا کہ مسلمانوں کو مسجد کے لیے 5 ایکڑ زمین کی بھیک نہیں چاہیے۔

News ID 1901882

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha