بابری مسجد
-
بابری مسجد انہدام میں ملوث 32 ملزمان کی بریت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
ملزمان میں سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، اوما بھارتی اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ سمیت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سرکردہ رہنما شامل تھے۔
-
پاکستان کا بھارت سے بابری مسجد کو اسکی اصل جگہ دوبارہ تعمیر کرنے کا مطالبہ
پاکستان نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بابری مسجد کو اس کی اصل جگہ پر دوبارہ تعمیر کیا جائے اور اس کی تباہی کے ذمہ دار مجرموں کو مناسب سزا دی جائے۔
-
بابری مسجد کی جگہ تعمیر ہونے والی مسجد احمد اللہ شاہ کے نام سے منسوب
بھارت میں ایودھیا کے مقام پر بابری مسجد کی جگہ تعمیر ہونے والی مسجد احمد اللہ شاہ کےنام منسوب ہوگی۔
-
بھارتی عدلیہ کا فیصلہ تاریخ میں ایک سیاہ دن ہے، اویسی
CBI کورٹ کا فیصلہ بابری مسجد کے بارے میں بھارتی عدلیہ کی تاریخ کے لیے سیاہ دن ہے۔
-
خصوصی عدالت نے بابری مسجد انہدام کیس میں نامزد تمام ملزمان کو بری کر دیا
لکھنو میں قائم خصوصی عدالت نے بابری مسجد انہدام کیس میں ناکافی شواہد کی بنا پر کیس میں نامزد تمام ملزمان کو بری کر دیا۔
-
بھارتی وزیر اعظم نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ رام مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔
-
بھارتی وزیر اعظم نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا
وزیراعظم نریندر مودی نے بابری مسجد کی جگہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنی جماعت بی جے پی کے نسل پرستانہ ، مسلم دشمنی اور نفرت آمیز منشور کی تکمیل کردی۔
-
نریندر مودی 5 اگست کو بابری مسجد کی مندر کی جگہ تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 5 اگست کو بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
-
بابری مسجد کے مقام پر مندر کی تعمیر کا آغاز/ پاکستان کی مذمت
بھارت کی انتہا پسند حکومت نے بابری مسجد کے مقام پر مندر کی تعمیر کا آغازکردیا ہے بھارتی حکومت کے اس اقدام کی پاکستان نے مذمت کی ہے۔
-
بھارتی سپریم کورٹ میں بابری مسجد فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر
بھارتی سپریم کورٹ میں جمیعت علمائے ہند کے مولانا اشہد راشدی کی جانب سے بابری مسجد ہندوؤں کو دینے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست جمع کرادی ہے۔
-
بھارت کے ایک اور سابق چیف جسٹس نے بھی بابری مسجد کے فیصلے کو ظالمانہ قراردے دیا
بھارتی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ بابری مسجد کیس کے فیصلے سے ثابت ہو گیا کہ بھارت میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا معاملہ چل رہا ہے،بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے صاف ظاہر ہے کہ ظلم و جارحیت کی حمایت کی گئی ہے۔
-
بھارتی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس کا بابری مسجد کے فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار
بھارتی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس اشوک کمار گنگولی نے ہندوستانی سپریم کورٹ کی جانب سے بابری مسجد کے انتہائی متنازعہ فیصلے کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ جس طرح کا فیصلہ سپریم کورٹ کی جانب سے دیا گیا ہے،اس سے ان کے ذہن میں شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں،فیصلے اس طرح ہوں گے تو ملک میں بے شمار ایسے مذہبی مقامات ہیں جنہیں توڑنا پڑے گا۔
-
بھارتی سپریم کورٹ نے انصاف کو قتل کردیا
پاکستانی وزارت خارجہ نے بابری مسجد کے مقدمے میں بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو ناانصافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے انصاف کو قتل کرکےاور اقلیتوں کا تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔
-
مسلمانوں کو 5 ایکڑ زمین نہیں بلکہ بابری مسجد چاہیے
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ مسلمانوں کو چند ایکڑ زمین کی بھیک نہیں اپنا حق چاہیے ہمیں بابری مسجد چاہیے۔
-
بھارت کے ٹکڑے ہوجائیں گے/ مودی نے بھارتی تقسیم کی بنیاد رکھ دی
پاکستان کے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے بھارت کے ٹکڑے ہو جائیں گے، مودی نےبھارت کی تقسیم کی بنیاد رکھ دی ہے۔
-
بابری مسجد کے بارے میں بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد / فیصلہ میں تضاد
بابری مسجد کے بارے میں سنی وقف بورڈ کے وکیل ظفریاب جیلانی نے بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں، 5 ایکڑ زمین ہمارے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتی،بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے میں تضاد ہے۔
-
بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے نے سکھ برادری کی خوشیاں بھی چھین لیں
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے بابری مسجد کیس کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے نے سکھ برادری کی خوشیاں بھی چھین لی ہیں۔
-
بابری مسجد کیس میں بھارتی سپریم کورٹ کا شرمناک فیصلہ
پاکستان کے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بابری مسجد کیس میں بھارتی سپریم کورٹ نے شرمناک فیصلہ سنایا ہے۔
-
بھارتی سپریم کورٹ کا بابری مسجد کی جگہ مندر بنانے کا حکم
بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے حکمراں جماعت بی جے پی کو بابری مسجد کی جگہ ہندوؤں کو دینے کا حکم دیا ہے۔