امریکی بحری جہاز میں آگ لگنے کا واقعہ امریکی حکومت کے سنگین جرائم کا نتیجہ ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی قدس فورس کے سربراہ نے امریکی بحری جہاز میں آگ لگنے کے واقعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی بحری جہاز میں آگ لگنے کا واقعہ امریکی حکومت کے سنگین جرائم کا نتیجہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی نے امریکی بحری جہاز میں آگ لگنے کے واقعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی بحری جہاز میں آگ لگنے کا واقعہ امریکی حکومت کے سنگین جرائم کا نتیجہ ہے۔

جنرل قاآنی نے امریکہ اور اسرائیل کو درپیش سخت شرائط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کو سنگین اور مجرمانہ جرائم کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔ جو شخص بھی ظلم و ستم اور بربریت کا ارتکاب کرےگا اسے اللہ تعالی کے عذاب کا سامنا کرنا پڑےگا۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ میں رونما ہونے والا حادثہ دنیا بھر میں امریکہ کے سنگین اور مجرمانہ جرائم کا نتیجہ ہے۔

امریکہ کو اس سلسلے میں دوسروں پر انگلی اٹھانے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے یہ وہی آگ ہے جو امریکہ  نے دنیا میں روشن کررکھی ہے اور جس کے شعلے آج امریکہ کے دامن تک پہنچ گئے ہیں۔

جنرل قاآنی نے امریکی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی آپ کے اچھے ایام ہیں لیکن اس بات کو یاد رکھنا چآہیے کہ امریکہ اور اسرائیل کو سخت ایام کا سامنا بھی کرنا پڑےگا۔ امریکہ کو اپنی ناکامیوں کو قبول کرکےدنیا کے  بےگناہ اور مظلوم لوگوں پر ظلم و ستم کو ختم کرنا چاہیے ورنہ اسے اللہ تعالی کے سخت عذاب کا سامنا کرنا پڑےگا۔

News Code 1901594

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =