یمنی فورسز کا سعودی عرب کے دو شہروں پرڈرونز اور میزائلوں سے حملہ

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ نے سعودی عرب کی یمن پر جارحیت اور بربریت کے جواب میں سعودی عرب کے دو شہروں پرڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے یمن کے الاخباریہ چینل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ نے سعودی عرب کی یمن پر جارحیت اور بربریت کے جواب میں سعودی عرب کے دو شہروں پر میزائل داغے ہیں اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط اور ابہا پر میزائل فائر کئے ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق  سعودی عرب کے دو شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئي ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے ڈرون حملوں کے ذریعہ ملک خالد ايئر پورٹ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ ادھر سعودی عرب کے فوجی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے حملوں کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فورسز کے دو میزائل حملوں اور ڈرون حملوں کو ناکام بنادیا گيا ہے۔

News Code 1901549

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 14 =