حزب اللہ لبنان نے 39 سیکنڈ کی ویڈیو کے ذریعہ اسرائیل پر خوف و ہراس  اور لرزہ طاری کردیا

حزب اللہ لبنان نے 39 سیکنڈ کی ویڈیو میں اسرائیل کے حساس علاقوں کو پیش کرکے اسرائیل پر خوف و ہراس اور لرزہ طاری کردیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائے الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے 39 سیکنڈ کی ویڈیو  میں اسرائیل کے حساس علاقوں کو دکھایا ہے جس کے بعد اسرائیل پر خوف و ہراس اور لرزہ  طاری ہوگيا ہے۔

رائے الیوم کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے شام اور لبنان کے بارے میں امریکہ کی معاندانہ پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھوک سے نہیں مریں گے بلکہ موت ہمارے دشمنوں کے لئے ہوگی۔

حزب اللہ نے اس ویڈیو  کے ذریعہ مقبوضہ فلسطین کے اندر اسرائیل کے حساس علاقوں کو پیش کرکے ثابت کردیا ہے کہ حزب اللہ  کے پاس صرف تل ابیب کو نشانہ بنانے کی  ہی نہیں بلکہ اسرائیل کے حساس علاقوں کو تباہ کرنے اور نشانہ بنانے کی بھر پور صلاحیت موجود ہے۔

رائے الیوم کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے اس محۃصر ویڈیو پر کافی توجہ مبذول کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ نے اس ویڈیو کے ذریعہ اسرائیل کو واضح پیغام دیا ہے۔

News Code 1901067

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 2 =